طاہر بھٹہ کے اعزاز میں شاندار استقبالیہ

newsdesk
1 Min Read
ملک ناصر اعوان اور چوہدری جاوید گوندل نے طاہر بھٹہ کے اعزاز میں استقبالیہ کیا، کمیونٹی رہنماؤں نے خدمات کو سراہا اور مستقبل میں خدمت کی امید ظاہر کی۔

ایمریکہ میں قائم علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے صدر طاہر بھٹہ کے کامیاب دورۂ پاکستان کے موقع پر ان کے اعزاز میں ملک ناصر اعوان اور چوہدری جاوید گوندل کی جانب سے ایک شاندار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں کمیونٹی کے معززین، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور موقع پر خوشگوار ماحول رہا۔ شرکاء نے طاہر بھٹہ کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ان کی خدمات کی تحسین کی گئی۔مقررین نے کہا کہ طاہر بھٹہ نے بیرونِ ملک مقیم رہتے ہوئے کمیونٹی کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور ان کا حالیہ دورۂ پاکستان نہایت کامیاب رہا۔ شرکاء نے توقع ظاہر کی کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ مستقبل میں بھی کمیونٹی کی خدمت جاری رکھیں گے۔ملک ناصر اعوان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اجتماعات باہمی روابط کو مضبوط رکھنے اور برادری کو متحد رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ایک دوسرے سے ملاقاتیں کیں اور یادگاری تصاویر بنوائیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے