کم عمر قلم کار سیدہ نسیم فاطمہ اخلاقی کہانیوں کے ذریعے مثبت اقدار کی ترویج میں مصروف

newsdesk
1 Min Read
آٹھ سالہ سیدہ نسیم فاطمہ بچوں کے لیے تخلیقی اور سبق آموز کہانیاں لکھنے کا شوق رکھتی ہیں۔

اسلام آباد: فیوچر ورلڈ اسکول (BTR) کی گریڈ 3 کی طالبہ سیدہ نسیم فاطمہ کم عمری ہی سے بچوں کے لیے تخلیقی اور سبق آموز کہانیاں لکھنے کا شوق رکھتی ہیں۔

آٹھ سالہ سیدہ نسیم فاطمہ اپنی تحریروں کے ذریعے بچوں میں اچھے اخلاق اور مثبت اقدار کو فروغ دینے کی کوشش کرتی ہیں۔ ان کی کہانیوں کا محور ایسا پیغام ہوتا ہے جو کم عمر قارئین کو بہتر رویوں اور مثبت سوچ کی جانب راغب کرے۔

سیدہ نسیم فاطمہ کی دلچسپی اس بات کی عکاس ہے کہ بچوں میں مطالعے اور تحریر کا رجحان مثبت تربیت اور اخلاقی شعور کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

Share This Article