راجہ محمد یوسف مرحوم کی اہلیہ سپردِ خاک، اہم شخصیات کی جنازے میں شرکت

newsdesk
2 Min Read
راولپنڈی میں مرحومہ کی نمازِ جنازہ مفتی حنیف قریشی نے پڑھائی، سیاسی و سماجی شخصیات شریک ہوئیں۔

راولپنڈی (نامہ نگار خصوصی) مرحوم راجہ محمد یوسف کی اہلیہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں۔ مرحومہ ڈاکٹر ہارون یوسف راجہ، میجر راجہ ہمایوں یوسف، راجہ سہیل یوسف، محمد علی راجہ اور ڈاکٹر عمر یوسف راجہ کی والدہ محترمہ تھیں، جبکہ راجہ قمر زمان کی خوش دامن تھیں۔

مرحومہ کی نمازِ جنازہ ممتاز عالمِ دین مفتی حنیف قریشی نے پڑھائی۔ نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور عسکری شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

جنازے میں سینئر مسلم لیگی رہنما و سابق سینیٹر چوہدری محمد تنویر، وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری، سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر محمد جمال ناصر، بری امام کے گدی نشین راجہ سرفراز، سویٹ ہوم کے سربراہ زمرد خان، سابق صوبائی وزیر بشارت راجہ، ممتاز سینئر اینکر سلیم صافی، سابق ضلع نائب ناظم حاجی محمد افضل کھوکھر، سابق تحصیل ناظم حامد نواز راجہ، سینئر مسلم لیگی رہنما جاوید انور مغل، حاجی ارشد محمود، پیرزادہ راحت قدوسی، راجہ شاہد پپو، راجہ ناصر، راجہ ساجد، پاکستان پیپلز پارٹی کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدری ریاض، ڈویژنل سیکرٹری جنرل ملک خالد نواز، بوبی خان، ناصر خان، راجہ ساجد، ایاز پپو، راجہ عامر، حامد عباسی، ملک وسیم اعوان، سجاد بھٹی، سہیل کھوکھر، چوہدری محسن گجر، خالد سعید بٹ، حافظ گلفراز آف لوئی بھیر، بنارس چوہدری، ملک معید، راولپنڈی کے چیئرمین، وائس چیئرمین، کونسلرز اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ اعلیٰ عسکری قیادت بھی نمازِ جنازہ میں شریک ہوئی۔

Share This Article