اسلام آباد (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی کے سینئر نائب صدر راجہ بشارت جذبی کی صاحبزادی کی شادی کی باوقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں دولہا محمد احسن راجہ اور دلہن کے خاندان کے افراد، عزیز و اقارب، دوست احباب کے علاوہ سیاسی، سماجی اور صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں صاحبزادہ سید اسد اللہ شاہ ہمدانی الذہری، دربار حسینی بنگالی شریف، توصیف طارق، شریف بھٹی، بشیر بصال، چودھری زرغام، شمشاد راجہ، محمد آفاق، رمضان مغل اور راولپنڈی اسلام آباد کے سابق صدر فوٹو جرنلسٹ سہیل ملک سمیت دیگر معززین موجود تھے۔
شرکاء نے راجہ بشارت جذبی اور ان کے اہل خانہ کو صاحبزادی کی شادی پر دلی مبارکباد دی اور نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مہمانوں نے دولہا محمد احسن راجہ اور دلہن کے لیے خوشگوار، کامیاب اور خوشیوں سے بھرپور ازدواجی زندگی کی دعا کی۔
اس موقع پر عزیز و اقارب اور دوست احباب نے خوشی کے لمحات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کیے۔ تقریب خوشگوار اور پروقار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں مہمانوں کی جانب سے راجہ بشارت جذبی کے خاندان کے لیے دعاؤں اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری رہا۔
