پنڈ بھگواں میں منشیات کی کھلی فروخت

newsdesk
1 Min Read
پنڈ بھگواں کے رہائشی وزیر داخلہ، انسپکٹر جنرل اسلام آباد اور دیگر حکام سے منشیات فروشوں کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں

پنڈ بھگوال کے رہائشیوں نے منشیات فروشی کے خلاف وزیر داخلہ، آئی جی اسلام آباد سمیت اعلیٰ حکام سے قانونی کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے ۔

اسلام آباد:  تھانہ کرپا کے علاقے پنڈ بھگوال کے رہائشیوں نے منشیات فروشی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیر داخلہ ، آئی جی اسلام آباد سمیت اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ان کے علاقے پنڈ بھگوال میں سر عام منشیات فروخت کی جاتی ہے جسے روکنے والا کوئی نہیں جس کی وجہ سے نوجوان نسل منشیات کے عادی بن رہے ہیں ،منشیات فروش اتنے با اثر ہیں کہ کوئی ان پر ہاتھ نہیں ڈالتا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو تشویش لاک ہے کہ آنے والی نسل کو ان منشیات فروشوں سے کس طرح بچایا جائے لہذا اس پنڈ بھگوال میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور اس منشیات جیسی لعنت سے چھٹکارا دلایا جائےجو نوجوان نسل کونگل رہی ہےاوران کا مستقبل داغ داغ کررہی ہے جن کے ساتھ کئی زندگیاں وابسطہ ہوتی ہیں ان کے بہن بھائی والدین اور بچے جو اس منشیات کی لعنت سے تنگ ہیں ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے