کراچی: پاکستان نیٹ بال فیڈریشن اور سندھ نیٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نیشنل انٹر ڈپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں شروع ہو گئی۔
چیمپئن شپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں۔ پاکستان آرمی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان نیوی کو 13 کے مقابلے میں 19 گول سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
دوسرے میچ میں پاکستان پولیس کا مقابلہ پی این ایف ایلیٹ اکیڈمی سے ہوا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان پولیس نے پی این ایف ایلیٹ اکیڈمی کو 25 کے مقابلے میں 28 گول سے ہرا دیا۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سیکرٹری اسپورٹس سندھ پولیس جناب سعید احمد آرائیں تھے، جن کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری محمد ریاض اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔
چیمپئن شپ کے اگلے میچز میں پاکستان نیوی کا مقابلہ پاکستان پولیس سے ہوگا، جبکہ پاکستان آرمی اور پی این ایف ایلیٹ اکیڈمی کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِمقابل آئیں گی۔
جاری کردہ: میڈیا سیل، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن
