وفاقی وزارتِ تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے نیشنل بُک میوزیم کا افتتاح کیا

newsdesk
5 Min Read
وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے قومی متحفِ کتاب کا افتتاح کیا، نایاب نسخے، ادبی مجسمے اور تخلیقی تنصیبات عوام کے لیے پیش کیے گئے

وفاقی وزارتِ تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے نیشنل بُک میوزیم کا افتتاح کیا

اسلام آباد۔وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نیشنل بک میوزیم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ممبر نیشنل اسمبلی راجہ قمر الاسلام بھی موجود تھے۔ نیشنل بک فاؤنڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران جہانگیر ، سیکرٹری این بی ایف خان فرحان رفعت ، ڈائریکٹر ایچ او آر مراد علی مہمند اور این بی ایف کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نیشنل بک میوزیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بک فاؤنڈیشن نے نیشنل بک میوزیم کو نئے سرے سے اعلیٰ سطح پراُجاگر کیا ہے ۔ یہ بک میوزیم کتاب کلچر کے حوالے سے کتاب کی ابتدا سے لیکر جدید دور کے تقاضوں کی روشنی میں کتاب کی اہمیت و آفادیت کو واضح کرنے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔ میوزیم میں رکھی ہوئی نادر و نایاب کتاب سے منسلک نمونے نیشنل بک فاؤنڈیشن کا ہی نہیں پاکستان کا اثاثہ ہے جو آنے والی نسلوں بھی رہنمائی کرے گا۔ وزیر مکرم نے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے قرآن پاک کا گوشہ ، صوفیاء کارنر ، عظیم شعراء اور ادبا کے مجسموں ، کتاب کےحوالے سے لکڑی اور پتھروں کے نمونوں کو سراہا اور کہا کہ یہ چیزیں نئی نسل کے لیے اعلیٰ شعور بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کریں گی جو بھی یہاں آئے گا کچھ نہ کچھ سیکھے گا۔ ممبر قومی اسمبلی قمر الاسلام نے نیشنل بک فاؤنڈیشن کے بک میوزیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس میوزیم میں بہت کچھ نیا شامل کرکے میوزیم کو نہایت پرکشش اور دلچسپ بنا دیا ہے جس سے شائقینِ ادب اور قارئین کتب استفادہ کر سکیں گے۔ایم ڈی نیشنل بک فاؤنڈیشن ڈاکٹر کامران جہانگیر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل بک میوزیم جہانِ حکمت و حیرت کا دلکش نمونہ ہے ۔ نیشنل بک میوزیم میں قدیمی نادر و نایاب قرآنی نسخے ، خطاطی کے شاندار نمونے ، عظیم شخصیات کے کارنرز ، کتابوں کے نمونے ، پاکستانی زبانوں کے خصوصی گوشے ، علامہ اقبال ، قائداعظم، فیض احمد فیض، حفیظ جالندھری، احمد ندیم قاسمی اور سعادت حسن منٹو کے خوبصورت سنہری مجسمے ، کتابوں سے لدے ہوئے چھوٹے ٹرک ، چھوٹی ٹرین ، فریموں میں آویزاں متبرک قرآنی اوراق ، پلر آف آٹو گراف، دلچسپی کا باعث ہیں۔ کتابوں سے بنی ہوئی دفتری ٹیبل ، ان پر رکھی گئی مختلف چیزیں، ان سب پر دنیا بھر کی دانش و حکمت پر مبنی حوالہ جات، شائقینِ علم و ادب کے دامنِ علم کو سیراب کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔یہ تمام کاوشیں پاکستان کے معروف آرٹسٹ عظیم اقبال نےنیشنل بک فائونڈیشن ، نیشنل بک میوزیم کا افتتاح وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کریں گے
اسلام آباد۔آج ۱۸ مئی بروز سوموار نیشنل بک فائونڈیشن( وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت) نیشنل بک میوزیم کا افتتاح وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کریں گے۔ نیشنل بُک میوزیم پاکستان میں پہلا میوزیم ہے جو خالصتاً کتاب کلچر کو فروغ دینے کے لیے ایک یادگار بک میوزیم کے طور پر بنایا گیا۔ نیشنل بک میوزیم جہانِ حکمت و حیرت کا دلکش نمونہ ہے ۔ نیشنل بک میوزیم میں قدیمی نادر و نایاب قرآنی نسخے ، خطاطی کے شاندار نمونے ، عظیم شخصیات کے کارنرز ، کتابوں کے نمونے ، پاکستانی زبانوں کے خصوصی گوشے ، علامہ اقبال ، قائداعظم، فیض احمد فیض، حفیظ جالندھری، احمد ندیم قاسمی اور سعادت حسن منٹو کے خوبصورت سنہری مجسمے ، کتابوں سے لدے ہوئے چھوٹے ٹرک ، چھوٹی ٹرین ، فریموں میں آویزاں متبرک قرآنی اوراق ، پلر آف آٹو گراف، دلچسپی کا باعث ہیں۔ کتابوں سے بنی ہوئی دفتری ٹیبل ، ان پر رکھی گئی مختلف چیزیں، ان سب پر دنیا بھر کی دانش و حکمت پر مبنی حوالہ جات، شائقینِ علم و ادب کے دامنِ علم کو سیراب کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔
پاکستان کے معروف آرٹسٹ عظیم اقبال نےہماری خواہش کے مطابق مختصر وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے ان کا یہ سارا کام نیشنل بک فاؤنڈیشن کے ویژن کو اُجاگر کرنے کے لیے نہایت اہم ہے ۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے