راولپنڈی: مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی کی سیشن 2026-2027 کے لیے نو منتخب ضلعی عاملہ کا اعلان کر دیا گیا۔
تنظیمی فیصلے کے مطابق ابو ہریرہ عباسی کو ناظم، سفیان عباسی کو ناظمِ عمومی جبکہ طیب عباسی کو ناظم اطلاعات و نشریات منتخب کیا گیا ہے۔
نو منتخب ناظم ابو ہریرہ عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایم ایس او اپنے نصب العین ’’غلبہ اسلام و استحکام پاکستان‘‘ کے لیے ہر میدان میں صفِ اول کا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے حقوق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
ابو ہریرہ عباسی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو صحابہ کرامؓ کی مبارک سیرت اور اسلام کی آئیڈیل شخصیات کے نقشِ قدم پر چلنے کے لیے تیار کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو ایمان، علم اور کردار کا گہوارہ بنانے کی جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
ایم ایس او ضلع راولپنڈی اپنی روایات کے مطابق ضلع کے تعلیمی اداروں میں مثبت، نظریاتی اور تعمیری ماحول کے فروغ کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔
جاری کردہ: طیب عباسی، ناظم اطلاعات و نشریات، مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع راولپنڈی
