حمید نیازی وفاقی تعلیم ڈویژن میں جوائنٹ سیکرٹری مقرر

newsdesk
1 Min Read
آئی بی سی سی کے ڈائریکٹر جنرل حمید نیازی کو وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن میں جوائنٹ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

اسلام آباد (ایجوکیشن نیوز): وفاقی حکومت نے انٹر بورڈز کوآرڈی نیشن کمیشن (آئی بی سی سی) کے ڈائریکٹر جنرل حمید نیازی کو وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن میں جوائنٹ سیکرٹری مقرر کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حمید نیازی کی تقرری مقررہ قواعد و ضوابط اور شرائط کے تحت تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر جوائنٹ سیکرٹری، وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈویژن کے طور پر کی گئی ہے۔

حمید نیازی ایک قابل، متحرک اور تجربہ کار افسر کے طور پر اپنی انتظامی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اظہار کر چکے ہیں۔ تعلیمی ماہرین کے مطابق ان کے تجربے اور صلاحیتوں کی بنیاد پر توقع ہے کہ وہ وفاقی سطح پر تعلیم کے شعبے میں بھی مؤثر کردار ادا کریں گے۔

تعلیمی حلقوں نے حمید نیازی کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Share This Article