ہنگو کے ڈی پی او صلاح الدین کنڈی اور ایس پی سی ٹی ڈی محمد افتخار شاہ گریڈ 18 میں ترقی پا گئے

newsdesk
1 Min Read
خیبر پختونخوا پولیس کے دو سینئر افسران کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی۔

خیبر پختونخوا پولیس کے دو سینئر افسران گریڈ 18 میں ترقی پا گئے

ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا پولیس کے دو سینئر افسران، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہنگو صلاح الدین کنڈی اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) ڈیرہ ریجن محمد افتخار شاہ کو گریڈ 18 میں ترقی دے دی گئی ہے۔

ترقی کی خبر موصول ہوتے ہی پولیس حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ساتھی افسران نے اس پیش رفت پر مسرت کا اظہار کیا۔

ساتھی افسران، پولیس اہلکاروں اور سماجی و عوامی حلقوں کے نمائندوں نے صلاح الدین کنڈی اور محمد افتخار شاہ سے ملاقات کر کے انہیں مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Share This Article