اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری محمد ریاض کی طرف سے ایک پرتکلف افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک اور آزاد کشمیر کی نمایاں سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں وزیرِاعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سمیت سابق صدر و سابق وزیرِاعظم آزاد کشمیر سردار محمد یعقوب خان اور سابق وزیرِاعظم سردار تنویر الیاس خان نے خصوصی شرکت کی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید نئیر حسین بخاری، سابق وفاقی وزیر چوہدری قمر زمان کائرہ اور سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن بھی مہمانوں میں شامل تھے۔ آزاد کشمیر حکومت کے سینئر وزیر میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ، وزراء چوہدری قاسم مجید، سردار ضیاء القمر، سید بازل علی نقوی، چوہدری رفیق نئیر، ملک محمد ظفر اور جاوید اقبال بڈھانوی کے علاوہ نبیلہ ایوب اور چوہدری علی خان سونی نے بھی شرکت کی۔تقریب میں مشیرِ حکومت سردار احمد صغیر، ممبرِ اسمبلی پروفیسر تقدیس گیلانی، سابق ڈپٹی سپیکر شاہین ڈار، سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان، ممبرِ اسمبلی جاوید بٹ، چیئرمین علماء و مشائخ کونسل آزاد کشمیر صاحبزادہ ذوالفقار علی، ڈائریکٹر جنرل برائے سیاسی امور عامر ذیشان جرال، ترجمانِ حکومت شوکت جاوید میر، اسپیشل اسسٹنٹ سید اعزاز حسین کاظمی اور سابق امیدوار اسمبلی سردار سعود صادق بھی موجود تھے۔شرکائے تقریب نے میزبان چوہدری محمد ریاض کی مہمان نوازی کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی محافل سیاسی ہم آہنگی اور باہمی اعتماد کو فروغ دیتی ہیں۔ افطار کے دوران ملکی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور باہمی دلچسپی کے معاملات پر ذہانت اور تحمل کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا گیا جس نے محفل کو خاص اہمیت دی۔
