اسلام آباد، 6 اگست 2026ء — ڈولفن کمیونیکیشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر عاصمہ بٹ نے راول جنرل اینڈ ڈینٹل اسپتال اور راول انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ سے اہم ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ بٹ نے کہا کہ خاقان وحید خواجہ سے ملاقات کے بعد انہیں یہ احساس ہوا کہ پاکستان آج بھی ایسے افراد سے مالا مال ہے جنہوں نے اپنی زندگیاں ملک اور آنے والی نسلوں کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان کو ایسے درد دل رکھنے والے، مخلص اور انسانیت دوست افراد سے نوازا گیا ہے۔
عاصمہ بٹ نے مزید کہا کہ جو لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ پاکستان کیسے آگے بڑھ رہا ہے، انہیں یہ دیکھنا چاہیے کہ اس ملک میں ایسے باعمل لوگ موجود ہیں جو معاشرے کی بہتری کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان ایسے ہی مخلص اور بے لوث افراد کی خدمات کے باعث آگے بڑھ رہا ہے، اور خاقان وحید خواجہ اس کی نمایاں مثال ہیں۔
انہوں نے خاقان وحید خواجہ کی فلاحی، سماجی اور عوامی خدمات کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صرف دعوؤں تک خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے خدمت انسانیت کی قابل تقلید مثال قائم کی ہے۔ عاصمہ بٹ نے یہ بھی کہا کہ خاقان وحید خواجہ اپنی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔
اس موقع پر عاصمہ بٹ نے میڈیا کوآرڈینیٹر اور سینئر صحافی شکیل اعوان کی صحافتی خدمات کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شکیل اعوان کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں اور لگن ادارے کی ترقی اور صحافتی میدان میں اس کی ساکھ کو مزید مضبوط بنائیں گی۔
چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے عاصمہ بٹ کا شکریہ ادا کیا اور کمیونٹی کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔
تقریب میں سینئر صحافی خالد چوہدری، امجد، رئیس خان، فنکار لیاقت شاہ، جھلک علی، عمران راشدی، نور اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
