علامہ اشفاق وحیدی کی گورنر پنجاب سے ملاقات

newsdesk
2 Min Read
پنجاب ہاؤس راولپنڈی میں علامہ اشفاق وحیدی اور حافظ اقبال رضوی کی گورنر پنجاب سے ملاقات، قومی استحکام، بین المذاہب ہم آہنگی اور حفاظتی اقدامات پر اتفاق

پنجاب ہاؤس راولپنڈی میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما اور اوسپاک انٹرفیتھ بورڈ کے چیئرمین علامہ اشفاق وحیدی نے مولانا حافظ اقبال رضوی چیئرمین امن کمیٹی ضلع راولپنڈی کے ہمراہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر سے باہمی ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کے موجودہ چیلنجز اور استحکام کے فروغ کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ قومی معاملات میں حکومت کو تمام مذہبی اور سیاسی حلقوں کو اعتماد میں لے کر فیصلے کرنے چاہئیں تاکہ ملک کی اجتماعی طاقت برقرار رہے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملکی یکجہتی کو مضبوط رکھنے اور باہمی مشاورت کے ذریعے پیچیدہ مسائل سے نمٹنے پر زور دیا۔ملاقات میں یہ بھی اجاگر کیا گیا کہ آج پاکستان دنیا میں وقار اور دفاعی طاقت کے اعتبار سے پہچانا جاتا ہے جس کا سبب مضبوط قومی اور دفاعی پالیسیاں ہیں۔ شرکاء نے اتفاق کیا کہ اسی بنیاد کو برقرار رکھتے ہوئے اندرونی کمزوریوں کے خاتمے کے لیے مل کر کام کیا جائے گا۔بین المذاہب ہم آہنگی کے پیغام کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور اس مقصد کے لیے اوسپاک اور مقامی امن کمیٹیوں کی تعاون کی ضمانت دی گئی۔ گورنر پنجاب نے علامہ اشفاق وحیدی اور حافظ اقبال رضوی کے اتحاد، وحدت اور امن کے فروغ میں نمایاں کردار کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے واضح کیا کہ شرپسند عناصر اور فرقہ وارانہ فضا پیدا کرنے والوں کے ساتھ حکومت کسی قسم کی رعایت نہیں کرے گی تاکہ ملک میں امن و امان برقرار رہے۔ گورنر پنجاب نے ماہ رمضان کے حوالے سے کہا کہ حکومت چھوٹے بڑے شہروں میں سرچ آپریشنز کو یقینی بنائے گی اور مکمل حفاظتی انتظامات اولین ترجیح ہوں گے تاکہ شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے