سالانہ پلاننگ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

newsdesk
2 Min Read
وفاقی وزیر احسن اقبال کی صدارت میں پلاننگ کمیٹی نے ترقیاتی اہداف، نئے منصوبے اور جاری اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور بجٹ ترجیحات طے کیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی احسن اقبال کی زیرِ صدارت سالانہ پالانگ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس

انجنیر امیر ضمیر ییڈ آف مانیٹرنگ اینڈ ایولیوایشن نے APCC کو بریفنگ دی

اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی اہداف، نئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) منصوبوں، جاری اسکیموں اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مختلف وفاقی وزارتوں، صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں نے اپنی اپنی ترقیاتی ترجیحات، تجاویز اور منصوبہ بندی سے متعلق امور پیش کیے۔

اس موقع پر انجینئر امیر ضمیر ہیڈ آف مانیٹرنگ انیڈ ایولیوایشن نے کمیٹی کو سالانہ جاری منصوبوں کی پیش رفت، کارکردگی کے جائزے اور مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے جاری ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور نتائج پر مبنی فیصلہ سازی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

اے پی سی سی اجلاس کے دوران نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری، وسائل کی منصفانہ تقسیم، اور قومی ترقیاتی ترجیحات کے مطابق منصوبوں کی مؤثر تکمیل سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں پلانگ کمیشن کے دیگر افسران اور چیفس نے شرکت کی ۔

اجلاس کی صدارات وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی احسن اقبال نےکی اور ملک بھر میں جاری PSDP پروجیکٹس کا جاہزہ لیا ۔ اجلاس میں اگلے سال کے لیے نہے پروجیکٹس کا بھی جاہزہ لیا گیا اور چند اہم پروجکٹس کو بجٹ مختص کرنے کی ہدایات کی گہیں ۔ لکین کچھ منصوبوں کو قومی کفایت شاری پروکرام کی وجہ سے شامل نہیں کیا گیا۔

اجلاس کے بعد ایک انٹرویو میں انجنیر امیر ضمیر کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس وفاقی اور صوبائی سطح پر ترقیاتی منصوبہ بندی میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور قومی ترقیاتی ایجنڈے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کے لیے بہت اہم تھا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ان حلات بھی قومی ترقیاتی منصوبوں کو ترجہی دینا حکومت کی کامیاب ترجیہات میں سے ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے