راولپنڈی میں چوہدری افتخار مرحوم کی نماز جنازہ میں اہل خانہ خصوصاً ان کے بیٹے چوہدری سعد الحق چوہان اور زین الحق چوہان کے ہمراہ عوام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری انعام ظفر اور چوہدری وجاہد اکرام بھی موجود رہے۔ نماز جنازہ کے موقع پر قائدین اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے مرحوم کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا۔پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنماؤں میں سابق سینیٹر چوہری محمد تنویر خان، پیرزادہ راحت مسعود قدوسی، حافظ عثمان عباسی، راجہ مشتاق، عتیق سرور، ڈاکٹر شفیق، ندیم بھٹی ایڈوکیٹ، عمیر چیمہ ایڈوکیٹ اور دیگر اہم رہنماؤں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ ان رہنماؤں کی شرکت نے سوگوار خاندان کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔اس کے علاوہ سابق وائس پریزیڈنٹ چکلالہ کینٹ راجہ عرفان امتیاز، سابق چیئرمین شاہد پپو، مقبول احمد خان، یاسر بٹ، الیاس سبحانی، شہباز گوشی، فیصل اعوان، سابق کونسلر اور مسلم لیگی رہنما شبیر احمد، سابق کونسلر حافظ اکرم، سیف رحمن، ملک شیر، سابق کونسلر مون بھائی، سابق کونسلر چوہدری اظہر رشید، ممبر کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کینٹ حاجی پرویز اختر، سابق چیئرمین حاجی جمیل اختر، نذیر کشمیری اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے نماز جنازہ ادا کیا اور سوگواران سے اظہارِ تعزیت کیا۔نماز جنازہ کے دوران مذہبی اور سماجی روایات کے مطابق فاتحہ خوانی اور دعائیں کی گئیں جبکہ شریکِ جنازہ رہنماؤں نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار جاری رکھا۔ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے قائدین اور رہنماوں نے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر اجتماعی دکھ میں حصہ لیا، اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائیں کی گئیں۔
