ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے ۲۷ اکتوبر کو یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کہا کہ آج کا دن اُن بہادر کشمیری عوام کی پائیدار جدوجہد اور قربانیوں کی یاددہانی کا دن ہے۔ انہوں نے اس موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا اور مسئلہ کشمیر میں حق خودارادیت کی حمایت جاری رہنے پر زور دیا۔ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے یاد دلایا کہ پیپلز پارٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری تک ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور یہ اصولی موقف پارٹی کی مستقل پالیسی کا حصہ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ۲۷ اکتوبر تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے جب بھارتی فورسز نے کشمیری عوام کی آزادی پر حملہ کیا اور مقبوضہ وادی میں مظالم کا سلسلہ جاری رہا۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کشمیریوں کی قربانیوں کو ضائع نہ ہونے دینے اور عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کروانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔پیغام میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ یوم سیاہ کشمیر ہمیں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے عہد کی تجدید کا موقع دیتا ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی اس عزم کو برقرار رکھے گی۔ انہوں نے کشمیری عوام کی جدوجہد کو مستقل عزم و ہمت سے جاری رکھنے کی حمایت کا اعادہ کیا۔
