قائم مقام صدر نے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ کیا

newsdesk
2 Min Read
ایوانِ صدر میں قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ کیا اور سیاسی، علاقائی و سیلابی امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

اسلام آباد، 30 ستمبر 2025ء — ایوانِ صدر میں قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کی میزبان میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ منعقد ہوا جہاں ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال، خطے اور عالمی حالات کے ساتھ ساتھ سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی اور بحالی کے اقدامات پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے شرکاء کو اپنی وزارتوں سے متعلق امور اور حکومتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی جس کے بعد مختلف نکات پر مفصل گفتگو ہوئی۔ظہرانے میں پارلیمانی رہنماؤں اور سینیٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی جن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان، بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر منظور احمد کاکڑ، پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر علی ظفر، جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹر عطاالرحمٰن، عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر ہدایت اللہ اور متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر عامر چشتی شامل تھے جبکہ دیگر پارلیمانی رہنماؤں نے بھی اظہارِ خیالات کیے۔قائم مقام صدر نے خطاب میں کہا کہ قومی مسائل کے حل کے لیے پارلیمانی نمائندوں کے مابین باہم رابطے اور تعاون انتہائی ضروری ہیں۔ انہوں نے جامع مکالمے اور اجتماعی کوششوں کو نہ صرف جمہوریت کے تقویت یافتہ ہونے کا ذریعہ قرار دیا بلکہ عوامی فلاح و بہبود کے لیے بھی ناگزیر بتایا۔قائم مقام صدر نے واضح کیا کہ موجودہ مشکل حالات میں سیاسی قیادت کو قومی یکجہتی اور مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت آگے بڑھنا ہوگا تاکہ درپیش چیلنجز سے نمٹا جا سکے اور ملک کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ شرکاء نے بھی سیلابی بحالی اور مستقبل کے لیے پارلیمانی تعاون پر اتفاقِ رائے کا اظہار کیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے