پٹرولنگ پولیس راولپنڈی میں جشنِ میلادالنبی اور یومِ دفاع

newsdesk
2 Min Read

پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی جانب سے ریجنل آفیسر محمد عرفان بٹ کی ہدایت پر جشنِ عید میلاد النبی اور یومِ دفاع کی مناسبت سے ریجن بھر میں مرکزی اور مقامی سطح پر تقریبات منعقد کی گئیں جن میں قرآنی تلاوت، نعت خوانی، دعا اور پرچم کشائی و سلامی شامل تھیں جبکہ پوسٹ 22 میل پر خصوصی پروگرام کا اہتمام بھی کیا گیا۔

ریجن کی تمام پٹرولنگ پوسٹوں پر اجتماعات کا اہتمام کیا گیا جہاں قرآن پاک کی تلاوت اور نعت خوانی کی محفلیں سجائیں گئیں اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر پرچم کشائی اور پرچم سلامی بھی کی گئی تاکہ یومِ دفاع کے حوالے سے قومی جذبات کو اجاگر کیا جا سکے۔

پوسٹ 22 میل پر منعقدہ خصوصی تقریب میں ریجنل آفیسر محمد عرفان بٹ بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ تقریب میں مقامی معززین، مصالحتی کمیٹی کے اراکین اور پوسٹ اسٹاف کو مدعو کیا گیا تھا جس سے مقامی سطح پر پولیس اور عوام کے باہمی تعلقات کو فروغ ملا۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد نعت خوانی اور درودِ پاک کی محفلیں منعقد ہوئیں اور ملک کی سلامتی کے لیے اجتماعی دعا پڑھی گئی۔ یومِ دفاع کے حوالے سے پرچم کشائی اور سلامی کے مناظر بھی پیش کیے گئے جو شرکاء کے لیے دلکش لمحے ثابت ہوئے۔

ریجنل آفیسر محمد عرفان بٹ نے سیرتِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور یومِ دفاع کے موضوعات پر گفتگو کی، بعد ازاں معزز مہمانوں اور پوسٹ اسٹاف کے ہمراہ کیک کاٹے گئے اور خوشگوار لمحات گزارے گئے۔ مہمانانِ خصوصی نے انتظامات کو سراہا اور اس اقدام کو پولیس و عوامی رابطے کے فروغ کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔

ترجمان شعبہ تعلقاتِ عامہ
پنجاب ہائی وے پٹرول، راولپنڈی ریجن (پٹرولنگ پولیس)

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے