اسلام آباد: اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آی ایچ آر اے) نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 5 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کو عدم تعمیل پر سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی کی انسپکشن ٹیموں نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں 24 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کا معائنہ کیا۔ علی ہیلتھ کلینک، امتیاز کلینک، ابوذر فیملی کلینک، فیصل کلینک اور انور کیپٹل ہسپتال کو مختلف طبی بے ضابطگیوں جن میں اہل عملے کی کمی، معیاد ختم ہونے والے ریجنٹس اور کٹس رکھنے اور مریضوں پر سرنجوں کا استعمال اور معطلی کے احکامات کے باوجود طبی سہولت کو فعال رکھنے کی وجہ سے سیل کر دیا گیا۔ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے پیس ری ہیب سنٹر اور سدرہ اختر فاؤنڈیشن کی خدمات کو مختلف عدم تعمیل جیسے مریضوں کی فائلوں کو برقرار نہ رکھنے اور ماہر نفسیات اور طبی عملے کی عدم موجودگی پر معطل کردیا۔ 9 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹ کو معمولی عدم تعمیل کے لیے نوٹس بھیجے گئے اور انسپکشن ٹیم کی طرف سے دی گئی ہدایات پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پانچ ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کی رجسٹریشن اور معطلی کو منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ معائنہ ٹیموں کی آمد پر تین ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس بند پائے گئے۔
اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آی ایچ آر اے) نے 5 ہیلتھ کیئر اسٹیبلشمنٹس کو عدم تعمیل پر سیل کر دیا۔
ضرور پڑھنا
تبصرے