ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) پاکستان اور انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے پاکستان میں سڑکوں کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس تعاون کا مقصد آئندہ منصوبہ جات میں، آئی ایل او کے پیشہ ورانہ تحفظ کے فریم ورک اور ڈبلیو ایچ او کی تکنیکی رہنمائی کو یکجا کر کے ایک محفوظ نظام اپنانا ہے۔
ڈبلیو ایچ او پاکستان اور آئی ایل او نے اس ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا کہ سڑکوں پر حادثات سے بچاؤ کے لیے عالمی معیار کی تکنیکی رہنمائی پاکستان میں لاگو کرنا نہایت ضروری ہے۔ اس حوالے سے دونوں ادارے مختلف ممکنہ شعبوں میں شراکت اور تعاون کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اس مشترکہ عمل کے ذریعے سڑکوں پر کارکنوں، مسافروں اور عام شہریوں کے تحفظ کو بہتر بنانے کی توقع کی جا رہی ہے، تاکہ پاکستان میں معاشرتی اور معاشی ترقی کے لئے مزید مؤثر اور محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
