ترکی یوم جمہوریت پر راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی شجرکاری مہم

newsdesk
1 Min Read

راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کے شعبہ زوالوجی کی چیئرپرسن، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے ترک جمہوریت و قومی اتحاد کے دن کے موقع پر اسلام آباد کے فاطمہ جناح پارک ایف نائن میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا۔ اس مہم کا انعقاد ترک کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی (TİKA) نے کیا۔

تقریب میں ترکی کے سفیر، عزت مآب عرفان نزروغلو، پاکستان کے وفاقی سیکرٹری برائے قانون و انصاف نعیم اکبر راجہ سمیت سرکاری حکام، سول سوسائٹی کے نمائندگان، اسلام آباد میں ترک اداروں کے اراکین اور درجنوں ترک شہریوں نے شرکت کی۔ اس شجرکاری مہم کے دوران مجموعی طور پر 253 پودے لگائے گئے۔

اس موقع پر مقررین نے شجرکاری اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی تقاریب دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات اور ماحول دوست رویوں کے فروغ کا ذریعہ بنتی ہیں۔ شرکاء نے اس جذبے کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتے رہیں گے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے