چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمن نے جی ایس ایم اے ڈیجیٹل نیشن سمٹ 2025 میں اہم قومی و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کو محفوظ، مضبوط اور سب کو شامل رکھنے والی ڈیجیٹل قوم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں پاکستانی ڈیجیٹل شعبے کو ترقی یافتہ بنانے اور اس میں سکیورٹی و شفافیت کو یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے ملک میں ڈیجیٹل سروسز کے فروغ اور عوام کی جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کو اولین ترجیحات میں شامل رکھا۔
حفیظ الرحمن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان بین الاقوامی معیارات پر پورا اترتے ہوئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کو معاشرتی اور معاشی ترقی کے لئے استعمال کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ ملکی اور غیر ملکی اسٹیک ہولڈرز نے بھی اپنی تجاویز اور تعاون کا یقین دلایا تاکہ پاکستان کو ڈیجیٹل میدان میں مضبوط سے مضبوط تر بنایا جا سکے۔
