پاکستانی ایتھلیٹ دانش الٰہی کی بوسٹن میراتھن میں شاندار کامیابی

newsdesk
1 Min Read

سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ، محی الدین احمد وانی نے پاکستانی ایتھلیٹ دانش الٰہی سے ملاقات کی، جنہوں نے بوسٹن میراتھن میں روایتی شلوار قمیض پہن کر نئی تاریخ رقم کی اور تین گھنٹے چھبیس منٹ کے وقت کے ساتھ دنیا کا تیز ترین قومی لباس میں میراتھن مکمل کرنے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔

اس نمایاں کامیابی اور عالمی سطح پر پاکستان کی مثبت نمائندگی کے اعتراف میں سیکریٹری آئی پی سی نے دانش الٰہی کو یادگاری تحفہ پیش کیا اور ان کی محنت و لگن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دانش نے نہ صرف پاکستان کا وقار بلند کیا بلکہ نوجوانوں کے لیے بھی ایک متاثر کن مثال قائم کی۔

ملاقات کے دوران دانش الٰہی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان میں ابھرتے ہوئے کھیلوں کے فروغ کے لیے سرگرم رہیں گے۔ اس سلسلے میں انہوں نے اسلام آباد کالج فار گرلز میں حال ہی میں تعمیر ہونے والے پیڈل ٹینس کورٹس کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا، جو نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں مصروف کرنے اور ملک میں کھیلوں کے مواقع بڑھانے کی اہم کوشش ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے