ڈیجیٹل مالی شمولیت میں اعتماد، سلامتی اور جدت کی اہمیت

newsdesk
3 Min Read

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر و سی ای او، جہانزیب خان نے کہا ہے کہ صارفین کا اعتماد، مضبوط سیکورٹی اور جدت پر مبنی پراڈکٹ ڈیزائن ملک میں ڈیجیٹل مالی شمولیت کے فروغ کے لیے نہایت اہم ہیں۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں منعقدہ جی ایس ایم اے ڈیجیٹل نیشن سمٹ میں گفتگو کے دوران کہی۔

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے جہانزیب خان نے بتایا کہ ڈیجیٹل مالیاتی پلیٹ فارم ملک میں مالی شمولیت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایزی پیسہ پاکستان کو کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کی طرف لے جانے میں پیش پیش ہے اور ہم صارفین کی سہولت اور سیکورٹی کے درمیان توازن برقرار رکھنے پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایزی پیسہ جیسے پلیٹ فارمز پر بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ صارفین کے لیے اعتماد اور تحفظ کو یقینی بنائیں اور جدید نظام کے ذریعے اسے مزید مضبوط بنائیں۔

جہانزیب خان نے حکومتی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کیش لیس اکانومی کی مہم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ایک مضبوط، محفوظ اور سب کے لیے قابل رسائی مالیاتی نظام تشکیل دینے کے لیے تمام فریقین کا تعاون ضروری ہے، تاکہ ہر پاکستانی ڈیجیٹل معیشت میں شامل ہو سکے۔

انہوں نے "پرائیویسی بائی ڈیزائن” فریم ورک کو بھی اجاگر کیا، جس کے تحت پروڈکٹ کی تیاری کے تمام مراحل میں صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت کو مقدم رکھا جاتا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایزی پیسہ محفوظ اور قابل توسیع حل فراہم کرکے بینکنگ کے عمل کو مزید آسان بنارہا ہے اور نہ کھاتا رکھنے والی آبادی کو بھی مالی نظام میں لایا جارہا ہے، جس سے مالی شمولیت کو تقویت مل رہی ہے۔

جی ایس ایم اے ڈیجیٹل نیشن سمٹ میں حکومت، موبائل آپریٹرز، ڈیجیٹل انوویٹرز، ماہرین ماحولیات و مالیات اور عالمی پارٹنرز نے شرکت کی، جس کا مقصد پاکستان کو محفوظ اور قابل رسائی ڈیجیٹل ملک بنانے کے لیے تعاون بڑھانا تھا۔

ایزی پیسہ اس وقت ہر پانچویں پاکستانی بالغ کو اپنی خدمات فراہم کررہا ہے، اس کے صارفین میں خواتین کا تناسب 31 فیصد ہے، جبکہ گزشتہ سال پلیٹ فارم پر 2.7 ارب سے زائد ٹرانزیکشنز ہوئیں جن کی مالیت 9.5 کھرب روپے، یعنی ملک کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 9 فیصد ہے۔ ادارہ ملک میں ڈیجیٹل بینکنگ اور مالی بااختیاری کے نئے معیار قائم کررہا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے