امریکی قونصل خانے کے وفد نے سندھ میں ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس دورے میں قونصل خانے کے نئے معاشی چیف بھی شامل تھے۔
وفد کو بتایا گیا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانا، آگاہی مہمات اور ہیلتھ ورکرز کی تربیت شامل ہے۔ اس موقع پر امریکی وفد نے پاکستان کے شعبہ صحت میں جاری کوششوں کو سراہا اور پولیو کے خاتمے کے لیے تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا۔
امریکی قونصل خانے کے حکام نے کہا کہ صحت کے شعبے میں پاکستان کے اہداف کے حصول کے لیے امریکہ اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ وفد کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں مضبوط شراکت داری اور مشترکہ عزم کی عکاسی ہے۔
