کراچی: ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ نے معروف اے آئی پلیٹ فارمز کے ساتھ اشتراک کے ذریعے اپنی تصدیق شدہ کمرشل انٹیلی جنس تک رسائی کو وسعت دینا شروع کر دی ہے۔ ان پلیٹ فارمز میں اینتھروپک، اے ڈبلیو ایس، اوپن اے آئی، مائیکروسافٹ، پرپلیکسیٹی، اسنو فلیک اور دیگر شامل ہیں۔
ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ ساؤتھ ایشیا، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ (D&B SAME) کے ذریعے یہ سہولتیں خطے بھر کے صارفین کو فراہم کی جا رہی ہیں، جس سے اداروں کو قابل اعتماد کاروباری ڈیٹا براہ راست اے آئی سے چلنے والی ایپلی کیشنز، انٹرپرائز سسٹمز اور فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کرنے میں مدد ملے گی۔
ان اشتراکات کے نتیجے میں D&B Commercial Graph™ کو انٹرپرائز اے آئی ماحول میں شامل کیا جا رہا ہے۔ اس کے ذریعے ادارے کاروباری شناخت، ملکیتی ڈھانچوں، تجارتی تعلقات اور رسک سے متعلق تصدیق شدہ معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ محفوظ Model Context Protocol (MCP) کنکشنز اور مختلف پلیٹ فارمز کے لیے مخصوص انٹیگریشنز کے ذریعے کاروباری ادارے ڈیو ڈیلیجنس کے عمل کو بہتر بنا سکتے ہیں اور ورک فلوز کو خودکار بنا سکتے ہیں، جبکہ اے آئی سے تیار ہونے والے نتائج کو معتبر کمرشل انٹیلی جنس کی بنیاد فراہم کی جا سکتی ہے۔
ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ ساؤتھ ایشیا، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ کے گروپ ڈائریکٹر پروڈکٹس نعمان لاکھانی نے کہا کہ جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں اداروں کی جانب سے اے آئی کے استعمال میں تیزی کے ساتھ قابل اعتماد کمرشل ڈیٹا مؤثر فیصلہ سازی کے لیے ایک بنیادی ضرورت بنتا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق اداروں کو تصدیق شدہ معلومات پر مبنی اے آئی پاورڈ ورک فلوز بنانے کے قابل بنایا جا رہا ہے، جس سے وہ اپنی آپریشنل کارکردگی بہتر بنا سکتے ہیں اور زیادہ اعتماد کے ساتھ باخبر فیصلے کر سکتے ہیں۔
ان اشتراکات کا مرکزی نکتہ D&B Commercial Graph™ ہے، جو دنیا بھر میں 650 ملین سے زائد کاروباری اداروں کا احاطہ کرتا ہے اور ہر ماہ 100 ارب سے زیادہ ڈیٹا کوالٹی چیکس کی معاونت رکھتا ہے۔
