اسلام آباد: پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر عمر حسین اوبا نے ایک سفارتی وفد کے ہمراہ پاکستان بیت المال کے ہیڈ آفس اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال سینیٹر کیپٹن شاہین خالد بٹ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سماجی بہبود اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر فریقین کے درمیان مستقبل میں باہمی تعاون کے لیے ایک مؤثر طریقہ کار وضع کرنے پر بھی مفاہمت پائی گئی۔
