اسلام آباد: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد ڈاکٹر سیدہ راشدہ بتول نے نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈائریکٹر جنرل نیب سے ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کی جانب سے صحتِ عامہ کے فروغ، بیماریوں سے بچاؤ، عوامی آگاہی اور مختلف حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں جاری سرگرمیوں کو سراہا گیا۔
صحتِ عامہ کے شعبے میں ان خدمات کے اعتراف کے طور پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد کو شیلڈ پیش کی گئی۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اسلام آباد شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے، بیماریوں سے بچاؤ اور صحتِ عامہ کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
