پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ہمایوں کا مسلسل پانچویں سال عالمی اعزاز

newsdesk
1 Min Read
پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ہمایوں کو 2026 اسٹینفورڈ/ایلسیویئر ٹاپ 2 فیصد عالمی سائنسدانوں کی فہرست میں شمولیت پر مبارک باد دی گئی۔

اسلام آباد: وزارت قومی صحت، ریگولیشنز و کوآرڈینیشن نے شیخ زاید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ (SZPGMI) کی چیئرپرسن اور ڈین پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ہمایوں کو 2026 کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی/ایلسیویئر ٹاپ 2 فیصد عالمی سائنسدانوں کی فہرست میں شامل ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

اس اعزاز کے ساتھ پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ہمایوں نے 2022 سے 2026 تک مسلسل پانچ برس دنیا کے ممتاز محققین میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے۔ وہ کلینیکل میڈیسن اور جنرل و انٹرنل میڈیسن کے شعبوں میں عالمی سطح پر نمایاں محققین میں شامل رہی ہیں۔

وزارت کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر عائشہ ہمایوں کی مستقل قیادت اور علمی خدمات پاکستان میں طبی تحقیق، ہیلتھ پروفیشنز ایجوکیشن اور کلینیکل ایکسیلنس کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

یہ کامیابی صحت کے علوم کے میدان میں پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دی جا رہی ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب پاکستانی ماہرین عالمی تحقیقی حلقوں میں اپنی علمی کارکردگی کے ذریعے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔

Share This Article