تعلیمی خدمات کا اعتراف، ڈاکٹر غلام علی ملاح کے لیے تمغۂ امتیاز کی منظوری

newsdesk
1 Min Read
آئی بی سی سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح کو تعلیمی خدمات پر تمغۂ امتیاز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ آزادی کے موقع پر جن 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی منظوری دی ہے، ان میں انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن (آئی بی سی سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح بھی شامل ہیں۔

ڈاکٹر غلام علی ملاح کو شعبۂ تعلیم میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں تمغۂ امتیاز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ اعزاز ان کی تعلیمی خدمات اور شعبۂ تعلیم میں کردار کے اعتراف کے طور پر دیا جائے گا۔

آئی بی سی سی نے اپنے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام علی ملاح کو تمغۂ امتیاز کے لیے نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سول اعزازات دینے کی باضابطہ تقریب 23 مارچ 2027 کو یومِ پاکستان کے موقع پر منعقد ہوگی۔

Share This Article