اسلام آباد: سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان جناب زاہد اکرم خان درانی نے ذیاد اکرم خان درانی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ 2026، بنوں کے باقاعدہ انعقاد کا اعلان کر دیا۔
یہ اعلان اسلام آباد میں ہونے والی ایک اہم ملاقات کے دوران کیا گیا، جس میں اسرار بنگش، جمال شاہ اور نصیب الرحمن بھی شریک تھے۔ ملاقات میں جناب زاہد اکرم خان درانی نے ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن (DFA) بنوں کو ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے اپنے مکمل تعاون اور ہر ممکن سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ضلع بنوں اور پاکستان میں فٹبال کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کو تقویت دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
اعلان کے مطابق ذیاد اکرم خان درانی میموریل فٹبال ٹورنامنٹ 2026 کا آغاز ان شاء اللہ 22 اگست 2026 سے ہوگا۔ ایونٹ میں ملک بھر سے ممتاز فٹبال ٹیمیں شرکت کریں گی، جس سے بنوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو نئی جہت ملے گی۔
ٹورنامنٹ کے سپانسرز میں AKD Bannu، OGDCL، اطلس ہنڈا پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ، SNGPL اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن بنوں شامل ہیں۔
یہ اعلان ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن (DFA) بنوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔
