کوکا کولا پاکستان صارفین کے پسندیدہ مشروب کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب

newsdesk
3 Min Read
17ویں کنزیومرز فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی کانفرنس میں کوکا کولا پاکستان کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اسلام آباد: کوکا کولا پاکستان کو 17ویں کنزیومرز فوڈ سیفٹی اینڈ کوالٹی کانفرنس اینڈ ایوارڈز میں ’’کنزیومرز پریفرڈ بیوریج آف دی ایئر ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا ہے۔

یہ سالانہ کانفرنس کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (CAP) کے زیر اہتمام منعقد کی جاتی ہے اور ملک میں کارپوریٹ کارکردگی، فوڈ سیفٹی اور معیار کے اعتراف کے اہم فورمز میں شمار ہوتی ہے۔

کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے کوکا کولا پاکستان کو یہ ایوارڈ صارفین کے رجحان اور ریگولیٹری تقاضوں کی سخت جانچ کے بعد دیا گیا۔ اس اعزاز کو کمپنی کی کارپوریٹ ایکسی لینس، فوڈ سیفٹی اور معیار برقرار رکھنے سے متعلق وابستگی کا اعتراف قرار دیا گیا۔

کانفرنس کے 17ویں ایڈیشن میں ریگولیٹرز، سینئر بیوروکریٹس، تجارتی انجمنوں کے ارکان اور عام صارفین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین فرید احمد تارڑ نے ایوارڈ پیش کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ منصفانہ اور شفاف کاروباروں کو حکومت اور صارفین کی حمایت حاصل ہونی چاہیے تاکہ وہ مزید ترقی کر سکیں اور پاکستان کی معیشت میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کوکا کولا پاکستان کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل ہاشمی نے کہا کہ کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے کنزیومرز پریفرڈ بیوریج آف دی ایئر ایوارڈ ملنا ان کے لیے نہایت باعثِ فخر اور عاجزی کا لمحہ ہے، کیونکہ یہ اس اعتماد کا اعتراف ہے جو لاکھوں پاکستانی روزانہ ان کے برانڈ پر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز معیار، سخت ریگولیٹری تعمیل اور آپریشنل ایکسی لینس کے لیے مسلسل عزم کی عکاسی کرتا ہے، جس پر ان کے بوٹلنگ پارٹنرز کوکا کولا İçecek عمل درآمد کرتے ہیں۔

کنزیومرز ایسوسی ایشن آف پاکستان گزشتہ برسوں کے دوران مصنوعات کی دیانت داری اور صارفین کے تحفظ سے وابستگی پر نمایاں بین الاقوامی اور ملکی مارکیٹ لیڈرز کو تسلیم کرتی رہی ہے۔ اس ایوارڈ کے حصول کے ساتھ کوکا کولا پاکستان نے کوالٹی مینجمنٹ اور کارپوریٹ ذمہ داری میں اپنے مقام کو مزید مستحکم کیا ہے اور پاکستان میں برانڈز کے لیے اعلیٰ معیار قائم رکھنے کا تسلسل برقرار رکھا ہے۔

CAP کے مطابق کارپوریٹ جوابدہی اور سخت کوالٹی ایشورنس طویل المدتی اعتماد حاصل کرنے اور صحت مند تجارتی ماحول کو فروغ دینے کے بنیادی ستون ہیں۔

Share This Article