کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں غیر رجسٹرڈ ادویات کی تیاری پر مشترکہ چھاپہ

newsdesk
1 Min Read
ایف آئی اے، سی سی سی کراچی اور ڈریپ کراچی کی بلدیہ ٹاؤن میں غیر لائسنس یافتہ مقام پر مشترکہ کارروائی

کراچی: ایف آئی اے، سی سی سی کراچی اور ڈریپ کراچی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بلدیہ ٹاؤن کراچی میں واقع ایک غیر لائسنس یافتہ مقام پر چھاپہ مارا جہاں بغیر لائسنس غیر رجسٹرڈ ادویات تیار کی جا رہی تھیں۔

کارروائی کے دوران فیڈرل انسپکٹر آف ڈرگز نے غیر رجسٹرڈ مصنوعات قبضے میں لے لیں جن میں نائٹ رائیڈر ڈیلے کریم، نائٹ رائیڈر ڈیلے اسپرے اور ایریکٹائل ڈس فنکشن کریم شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خام مال، بلک میٹریل اور پیکنگ کا سامان بھی تحویل میں لیا گیا۔

حکام کے مطابق ضبط شدہ مصنوعات کے نمونے لیبارٹری ٹیسٹنگ اور تجزیے کے لیے حاصل کر لیے گئے ہیں، جبکہ متعلقہ احاطے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ کارروائی میں ملوث افراد کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

Share This Article