جرائم کی روک تھام کے لیے راولپنڈی پولیس اور سی سی ڈی کا مشترکہ لائحہ عمل جاری رہے گا

newsdesk
1 Min Read
سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کو ریجنل آفس سی سی ڈی راولپنڈی کے دورے کے موقع پر اعزازی شیلڈ پیش کی گئی۔

راولپنڈی: سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے ریجنل آفس سی سی ڈی راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں آر او سی سی ڈی حسن جہانگیر وٹو نے انہیں سی سی ڈی کی ورکنگ اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔

دورے کے موقع پر سی پی او نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے افسران کو سرٹیفیکیٹس دیے اور ان کی خدمات کو سراہا۔ سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے کہا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور راولپنڈی پولیس کے درمیان مؤثر کوآرڈینیشن جرائم کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پولیس اور سی سی ڈی جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ ان کے مطابق سی سی ڈی کی کارکردگی کے باعث پنجاب بھر میں جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے۔

سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کو یقینی بنانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اس موقع پر سی سی ڈی کی جانب سے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کو اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

Share This Article