آسٹریلیا کی جانب سے سینٹ الزبتھ اسپتال حیدرآباد کی خدمات کے لیے تعاون کا اعادہ
اسلام آباد: آسٹریلوی ہائی کمیشن، پاکستان نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو اس بات پر فخر ہے کہ اس نے حیدرآباد کے سینٹ الزبتھ اسپتال میں خصوصاً زچہ و بچہ کی صحت سے متعلق جان بچانے والی طبی خدمات کے لیے تعاون فراہم کیا ہے۔
ہائی کمیشن کے مطابق، برسبین کے میٹر اسپتال کی جانب سے سینٹ الزبتھ اسپتال کو دائیوں (Midwifery) اور نرسنگ کی تربیت فراہم کرنے کے نئے انتظام کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ اس تعاون سے نہ صرف طبی عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان میں ماں اور بچے کی صحت کی سہولیات بھی مزید بہتر ہوں گی۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ شراکت داری پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کو معیاری طبی خدمات کی فراہمی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
