سعودی عرب میں پاکستان کے سفارت خانے کی جانب سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ٹیکنالوجی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک ورکشاپ اور بی ٹو بی نیٹ ورکنگ سیشن کا اہتمام کیا گیا۔
اس موقع پر تقریباً پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کو سعودی شراکت داروں سے ملنے اور رابطے قائم کرنے کا موقع ملا۔ اجلاس میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سائبر سکیورٹی، ٹیلی کام اور ڈیجیٹل تبدیلی کے شعبوں میں نئے امکانات پر بات ہوئی، جبکہ یہ سرگرمی ویژن کے تحت تعاون بڑھانے کی کوششوں کا حصہ تھی۔
