عزاخانہ رفعت ہاشمی میں عشرہ محرم الحرام کا انعقاد

newsdesk
2 Min Read
اسلام آباد کے آذاخانہ رفعت ہاشمی میں عشرہ محرم کی مجالس اور جلوس دعائے خیر، نوحہ خوانی اور عقیدت کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔

عزاخانہ رفعت ہاشمی میں عشرہ محرم الحرام کا انعقاد

اسلام آباد: اسپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی اور میڈیا اینکر سید شمعون ہاشمی کی زیر نگرانی ان کے آبائی عزا خانہ رفعت ہاشمی میں سابقہ دو دھائیوں سے زیادہ کی روائیت کے مطابق عشرہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوس کا اہتمام انتہائی عقیدت و احترام سے پایہ تکمیل کو پہنچا۔
یکم محرم سے لے کر شب عاشور تک معروف عالم دین و مقرر علامہ سید مبشر زیدی نے "میزان استخلاف اور خصوصیات نمائندہ پروردگار” کے موضوع پر قرآن کریم ، احادیث مبارکہ اور اقوال معصومین کی روشنی میں انتہائی موثر انداز میں مجالس سے خطاب کیا ۔
خصوصی مجالس کے اختتام پر جہاں بھی محرم کو شبیہ جھولا شہزادہ علی اصغر اور سات محرم کو مہندی حضرت قاسم برآمد کی گئی وہیں آٹھ محرم کی مرکزی مجلس کے اختتام پر روائیتی انداز میں سابقہ سالوں کی طرح شبیہ ذوالجناح اور علم حضرت عباس بھی برآمد کئے گئے ۔ جڑواں شہروں کی نامور ماتمی تنظیموں نے ماتم داری اور نوحہ خوانی ہدیہ کی۔ آٹھ محرم کی مجلس کا نمایاں پہلو پینتالیس فٹ بلند علم کی تنصیب بھی تھا۔ تمام مجالس کے اختتام پر بلا تخصیص بندگان خدا کے لئے نیاز و سبیل حضرت امام حسین کا وافر انتظام بھی کیا گیا۔
دس روزہ مجالس میں جہاں راولپنڈی اور اسلام آباد سے بہت بڑی تعداد میں عزاداروں نے باقائدگی سے شرکت کی وہیں نامور شخصیات، بشمول گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کندہ، اراکین قومی اسمبلی عبد القادر پٹیل ، آغا رفیع اللہ، ابرار شاہ، میر غلام علی تالپور، سید رضا بخآری سمیت بڑی تعداد میں سینٹ۔ قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلیوں کے ارکان، میڈیا کی شخصیات اور معززین شہر نے شرکت کی۔
محافل مجالس کو مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی جس پر شرکائے مجلس اور منتظمین کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کا بطور خاص شکریہ ادا کیا گیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے