نظامِ اسلام ہی پاکستان کا واحد حل

newsdesk
3 Min Read
ایم ایس او شمالی پنجاب کے تربیتی کنونشن میں نوجوانوں کی فکری و اخلاقی تربیت پر زور اور نظریاتی دفاع کا عزم

ایم ایس او شمالی پنجاب کے زیر اہتمام منعقدہ اصلاحی و تربیتی کنونشن میں پنجاب بھر سے تنظیمی ذمہ داران اور کارکنان کی کثیر شرکت دیکھی گئی، جس کا مقصد نوجوان نسل کی فکری، نظریاتی اور اخلاقی تربیت کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر شرکاء نے ملک کی فکری بنیادوں کی مضبوطی اور نوجوانوں کی کردار سازی کو اولین ترجیح قرار دیا۔ارسلان کیانی نے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کی درست فکری اور اصلاحی تربیت وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور ایک باکردار، باشعور اور نظریاتی نوجوان ہی معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نظامِ اسلام ہی پاکستان کے تمام مسائل کا واحد اور پائیدار حل ہے اور اسی فکر کے ذریعے ملک کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔شرجیل احسن نے اپنے خطاب میں کہا کہ غلبۂ اسلام کی جدوجہد آخری سانس تک جاری رہے گی اور پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کا عہد ہر کارکن کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو حضراتِ صحابہ کرامؓ کی تعلیمات سے روشناس کروانے اور ان کی کردار سازی کے لئے مسلسل کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کے مطابق نوجوان اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں بروئے کار لا کر ملک و ملت کی خدمت کر سکتے ہیں۔سابق ناظمِ اعلیٰ رانا ذیشان نے بھی تنظیمی جدوجہد، کردار سازی اور رہنمائی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی اور تنظیمی انتظامات کو مضبوط کرنے اور نوجوانوں کو عملی تربیت فراہم کرنے کی جانب توجہ دلائی۔ کنونشن کے اختتام پر شرکاء نے طویل عرصے تک نظریاتی و اخلاقی بنیادوں کو مضبوط رکھنے اور اپنے فرائض کو بخوبی انجام دینے کا عزم ظاہر کیا۔یہ کانفرنس ایسے وقت میں ہوئی جب ملک میں نوجوانوں کی فکری نشوونما اور نظریاتی شناخت کو فروغ دینے کی ضرورت بڑھ گئی ہے، اور تنظیم نے اعلان کیا کہ وہ مسلسل مہم کے ذریعے نظامِ اسلام کی تعلیمات کو نوجوانوں تک پہنچانے اور انہیں ملک کے دفاع اور ترقی کے لئے تیار کرنے کا عمل جاری رکھے گی۔جاری کردہ: سفیان عباسی، ناظم اطلاعات ایم ایس او راولپنڈی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے