ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کے لیے ایچ ای سی کا نیا امتحانی نظام نافذ کرنے کا اعلان

newsdesk
2 Min Read
ایچ ای سی کا اعلان کہ خزاں دو ہزار چھبیس سے ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلے صرف جی آر ای اور ایچ اے ٹی کے تحت ہوں گے، شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کے ارادے۔

ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی داخلوں کے لیے ایچ ای سی کا نیا امتحانی نظام نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد: ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین نیاز احمد اختر نے اعلان کیا ہے کہ فال 2026 سیشن سے ملک بھر کے سرکاری اور نجی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے صرف ایچ ای سی کے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل کے تحت ہونے والے جی آر ای، ایچ اے ٹی جنرل اور متعلقہ سبجیکٹ ٹیسٹ کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔

چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ اس فیصلے کا مقصد اعلیٰ تعلیم میں معیار، شفافیت، یکسانیت اور میرٹ پر مبنی داخلوں کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئے نظام کے تحت ملک بھر میں گریجویٹ سطح کے داخلوں کے لیے ایک مشترکہ اور قابل اعتماد قومی امتحانی نظام قائم کیا جا رہا ہے تاکہ تمام جامعات میں داخلوں کے معیار کو یکساں بنایا جا سکے۔

اعلان کے مطابق یہ پالیسی سرکاری اور نجی دونوں شعبوں کی جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں پر لاگو ہوگی، جبکہ داخلے صرف ایچ ای سی کے منظور شدہ ٹیسٹ نتائج کی بنیاد پر ممکن ہوں گے۔

تعلیمی حلقوں کے مطابق اس فیصلے سے جامعات میں داخلوں کے مختلف نظام ختم ہونے اور ایک مرکزی معیار متعارف ہونے کی توقع ہے، تاہم بعض ماہرین نے اس اقدام کے عملی نفاذ، اضافی امتحانی دباؤ اور طلبہ کے لیے اخراجات سے متعلق سوالات بھی اٹھائے ہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے