پاکستان ہائی کمیشن نیروبی اور کینیا میں مقیم پاکستانیوں نے معرکۂ حق اور بنیانِ مرصوص کی پہلی سالگرہ قومی اتحاد اور جوش و جذبے کے ساتھ منائی اور حکومتِ پاکستان پاک افواج کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر نمازِ شکر ادا کرنے کے جذبات اور ملک کی دفاعی صلاحیتوں پر اعتماد واضح طور پر سامنے آیا۔معرکۂ حق کی اس یادگار تقریب میں صدرِ پاکستان، وزیرِ اعظم، نائبِ وزیراعظم اور چیف آف آرمی اسٹاف
کے خصوصی پیغامات بھی پیش کیے گئے جنہیں محترمہ عدیلہ یونس کمرشل کاؤنسلر، جناب شعیب منصور ہیڈ آف چانسلری اور کرنل انعام محمد خٹک نے شرکاء کے روبرو پڑھ کر سنائے۔ ان پیغامات میں حکومت اور مسلح افواج کی بہادری، سلامتی کے تحفظ کے عزم اور عوامی یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔کرنل انعام محمد خٹک نے بنیانِ مرصوص اور معرکۂ حق پر تفصیلی خطاب میں پاک فوج اور دیگر مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، جذبۂ اتحاد اور بروقت جواب دہی کو سراہا۔ خطاب میں یہ بھی بتایا گیا کہ دشمن نے رات کے اندھیرے میں جارحانہ کوششیں کیں تاہم ہماری افواج نے عین مطلوبہ اور موثر ردِ عمل سے دشمن کے منصوبے ناکام کر دیے جن کے نتائج بین الاقوامی سطح پر بھی واضح ہوئے۔تقریب کے اختتام پر آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کی گئی پندرہ منٹ پر مبنی دستاویزی ویڈیو دکھائی گئی جس میں پاک افواج کی کامیابیاں اور اس آپریشن کے مناظر پیش کیے گئے، نیز بعض بھارتی میڈیا حوالوں میں قبولیتِ نقصانات کے بیانات کی جھلکیاں بھی شامل تھیں۔ اس پیشکش نے شرکاء میں دفاعی اداروں کے تئیں اعتماد کو مزید مضبوط کیا۔پاکستان ہائی کمیشن اور کینیا کی پاکستانی کمیونٹی نے اس موقع پر حکومتِ پاکستان اور پاک افواج کے عزمِِ دفاع کو سراہا اور اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ملک کی سالمیت و وقار کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
نیروبی میں معرکۂ حق اور بنیانِ مرصوص کی پہلی سالگرہ منائی گئی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
