اسلام آباد پولیس کے اہلکار کو شاندار اعزاز

newsdesk
1 Min Read
اسلام آباد پولیس کے اہلکار شکیل ساٹی کو عمدہ کارکردگی کا سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دیا گیا، خدمات اور دیانت کی تعریف کی گئی۔

اسلام آباد: اسلام آباد پولیس میں خدمات انجام دینے والے فرض شناس پولیس اہلکار شکیل ستی کو شاندار کارکردگی، فرض شناسی اور وفاقی دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں تعریفی سند اور نقد انعام سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز تھانہ شالیمار کے ایس ایچ او شفقت فیض نے انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس کی جانب سے شکیل ستی کو پیش کیا۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس کی جانب سے شکیل ستی کی دیانتداری، نظم و ضبط، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور عوامی تحفظ کے لیے انجام دی گئی خدمات کو سراہا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شکیل ستی جیسے محنتی اور فرض شناس اہلکار محکمہ پولیس کا فخر ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری، عوامی خدمت اور ایمانداری کے باعث دیگر اہلکاروں کے لیے مثال کی حیثیت رکھتے ہیں۔

اسلام آباد پولیس نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور پذیرائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ فورس میں پیشہ ورانہ معیار اور عوامی خدمت کے جذبے کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے