شہید رہبر کی یاد میں یادگار کانفرنس

newsdesk
2 Min Read
اسلام آباد میں قصرِ زہراؑ گھلواں میں منعقدہ کانفرنس میں زہراؑ اکیڈمی کے ۱۱۲ تبلیغی مراکز کے مبلغین کو خراجِ تحسین اور وحدت و استقامت کا پیغام دیا گیا

مرکزی امام بارگاہ قصرِ زہراؑ گھلواں میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس کا مقصد رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت کی مناسبت سے اظہارِ عقیدت اور تحصیل بھر میں جاری تبلیغی خدمات کا اعتراف تھا۔ پروگرام میں مذہبی رہنماؤں اور علمائے کرام نے شرکت کی اور مبلغین کے خدمات کو سراہنے کے علاوہ امتِ مسلمہ کے لیے ایک پیغامِ اتحاد و استقامت بھی دیا گیا۔زہراؑ اکیڈمی پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ اس تقریب میں ۱۱۲ تبلیغی مراکز کے مبلغین کی خدمات پر خصوصی روشنی ڈالی گئی اور ان کے اعزاز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ پروگرام قائدِ ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی اور علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی نگرانی میں منعقد ہوا، جہاں مقررین نے مبلغین کے ماہِ رمضان میں کیے گئے تبلیغی کام کو امت کے فکری اور روحانی استحکام کے لیے ضروری قرار دیا۔مقررین نے شہید رہبر کی قیادت کو امت کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا اور ان کے استقامت بھرے موقف، عالمی استکبار کے خلاف جرأت مندانہ روش، مظلومین کے دفاع اور وحدتِ مسلمین کے لیے ان کی خدمات کا ذکر کیا۔ خطاب کرنے والوں نے کہا کہ شہید رہبر کا پیغام بیداری، اتحاد اور ثابت قدمی کی دعوت ہے اور اسی روش کو آگے بڑھانا موجودہ ذمہ داری ہے۔کانفرنس کے اختتام پر شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی وظائف اور دعا کا اہتمام کیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مکتبِ اہلِ بیتؑ کی تعلیمات اور شہداء کے مشن کو مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے گا۔ حاضرین نے مبلغین کے خلوص کو سراہتے ہوئے تبلیغی سرگرمیوں کے تسلسل اور امتِ مسلمہ کی سربلندی کے لیے عملی اقدامات پر زور دیا۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے