وارث خان پولیس نے لڑکی سے ڈکیتی کا ملزم گرفتار

newsdesk
2 Min Read
وارث خان پولیس نے چٹیاں ہٹیاں میں لڑکی سے ڈکیتی کے مبینہ ملزم کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی شروع کی، شہریوں نے پولیس کی فوری کارکردگی سراہِی۔

راولپنڈی: سی سی ڈی تھانہ وارث خان پولیس کی بروقت کارروائی، لڑکی سے ڈکیتی کرنے والا سفاک ملزم گرفتار، شہریوں کا ظفرالحق روڈ پر پولیس کے حق میں نعرہ بازی، ظہیر احمد اعوان کا خراجِ تحسین
سی سی ڈی تھانہ وارث خان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی سے ڈکیتی کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ واقعہ چٹیاں ہٹیاں کے علاقے میں تھانہ وارث خان کی حدود میں پیش آیا جہاں ملزم نے لڑکی سے ڈکیتی کی تھی۔ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ملزم کی گرفتاری پر شہری حلقوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ اس موقع پر سٹیزن ایکشن کمیٹی کی جانب سے ظفرالحق روڈ پر پولیس کے حق میں نعرے بازی کی گئی اور سی سی ڈی تھانہ وارث خان پولیس کی بروقت کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔چیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی راولپنڈی ظہیر احمد اعوان نے اپنے بیان میں سی پی او راولپنڈی اور سی سی ڈی تھانہ وارث خان پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی فوری کارروائی شہریوں کے اعتماد کی بحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹیزن ایکشن کمیٹی جرائم کے خاتمے کے لیے آئندہ بھی پولیس کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی اور ایسے معاشرتی ناسوروں کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی.اس موقع پر حاجی نصیر بھٹی، چیئرمین کونسلر اتحاد، ناصر اقبال اعوان، صدر انجمن تاجران ظفرالحق روڈ عرفان بھٹی، عرفان رزاق مغل اور دیگر شہری بھی موجود تھے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پولیس کی بروقت کارروائی سے علاقے میں امن و امان کی فضا بہتر ہوئی ہے اور امید ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے