تعلیم کے شعبے میں مالی رسائی کے لیے نئی شراکت

newsdesk
2 Min Read
اَبھی بینک اور نالج پلیٹ فارم نے اسکولوں، اساتذہ اور خاندانوں کے لیے تعلیمی مالی حل پر مفاہمت نامہ دستخط کیا۔

ابھی مائیکرو فنانس بینک اور نالج پلیٹ فارم کے درمیان تعلیمی شعبے میں مالیاتی رسائی کی توسیع کے لیے شراکت داری

کراچی: پاکستان تعلیمی ادارے تیزی سے ڈیجیٹل آلات اور جدید تعلیمی و انتظامی نظام اپنا رہے ہیں۔ ایسے میں تعلیمی اداروں اور ان سے وابستہ افراد کو بھی جدید ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کی طلب بھی بڑھ رہی ہے۔ اسی طلب کو دیکھتے ہوئے ابھی مائیکرو فنانس
بینک نے تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنی نالج پلیٹ فارم کے ساتھ ایک مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ جس کا مقصد پاکستان میں اسکولوں، اساتذہ، والدین اور طلبہ کے لیے مالیاتی خدمات تک رسائی کو آسان اور سہل بنانا ہے۔
اس اشتراک کے تحت سہولیات میں تعلیم کے حصول کے لئے قرضوں کی سہولت، تعلیمی ادارے کے ملازمین کو ہنگامی صورتحال وقت سے پہلے تنخواہ تک رسائی، جبکہ اسکول مالکان کو ٹیکنالوجی اور روز مرہ کاموں کے لیے مالیاتی معاونت شامل ہو سکتی ہے۔
ابتدائی مرحلے کے طور پر، دونوں ادارے اسلام آباد اور راولپنڈی کے منتخب اسکول گروپس کے ساتھ ایک پائلٹ پروگرام شروع کریں گے۔
معاہدے پر ابھی مائیکرو فنانس بینک کی چیف کمرشل آفیسر مریم پرویز اور نالج پلیٹ فارم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر محبوب محمود نے دستخط کیے۔ تقریب میں ابھی (ABHI) کے ‘انٹرپرینیور ان ریزیڈنس’ کبیر نقوی سمیت دونوں اداروں کے سینئر نمائندوں نے بھی شرکت کی

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے