وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال کی زیر صدارت کنگ سلمان اسپتال ترلائی اسلام آباد کے حوالے سے ایک اہم پریزنٹیشن منعقد کی گئی جس میں اسپتال کی تعمیر اور مستقبل کے آپریشنل پلان پر تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی۔ اجلاس میں کنگ سلمان اسپتال کے معمارانہ خاکے، داخلی و بیرونی ڈیزائن اور سہولیات پر تفصیلی گفتگو کی گئی تاکہ اسپتال کے نقشۂ عمل میں شفافیت اور عملی اقدامات کو یقینی بنایا جا سکے۔پریزنٹیشن میں جدید طبی آلات، انفراسٹرکچر اور سروس ڈیلیوری ماڈل کی وضاحت بھی شامل تھی۔ اس دوران سعودی کنسلٹنٹ نے اسپتال کی فن تعمیر، متوقع طبی سازوسامان اور ممکنہ شراکت داریوں کے مواقع واضح کیے جن کا مقصد مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی خدمات فراہم کرنا ہے۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری (ہسپتال)، ڈائریکٹر جنرل ترقیاتی منصوبے، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ترقیاتی منصوبے سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی اور کنگ سلمان اسپتال کی تکمیل کے لئے درکار تکنیکی اور انتظامی پہلوؤں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اسپتال کی تعمیر کے مراحل، وسائل کی فراہمی اور آپریشنل ٹائم لائن کے بارے میں مفصل نشستیں کیں۔پریزنٹیشن کے دوران آئندہ کے آپریشنل پلان اور سروس ماڈل کے نفاذ کے طریقہ کار پر بھی زور دیا گیا تاکہ کنگ سلمان اسپتال ترلائی جلد از جلد مؤثر انداز میں عوام کے لئے قابلِِِ استعمال ہو سکے۔ اجلاس کے شرکاء نے باہمی مشاورت اور شراکت داری کے ذریعے منصوبے کی بروقت تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا۔
