کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں، 31 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کا سامان ضبط

newsdesk
1 Min Read
کوئٹہ میں کسٹم نفاذ نے ۳۱۷ ملین روپے کے اسمگل سامان ضبط کیے، سِگریٹوں، موبائلز اور ۱۳ غیر کسٹم شدہ گاڑیوں پر کارروائی کی گئی۔

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی سمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں، 31 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کا سامان ضبط

کوئٹہ: کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے سمگلنگ کے خلاف جاری بھرپور مہم کے تحت متعدد کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 31 کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء ضبط کر لی ہیں۔

مصدقہ انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کوئٹہ پولیس کی معاونت سے کیے گئے آپریشن کے دوران مختلف برانڈز کی اسمگل شدہ سگریٹس کے 508 کارٹن (25 ہزار 400 اسٹکس) برآمد کیے گئے، جن کی مالیت تقریباً 20 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ کارروائیاں مقررہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (SOPs) کے مطابق مکمل جانچ پڑتال کے بعد عمل میں لائی گئیں۔

مزید برآں، مختلف آپریشنز کے دوران بھاری تعداد میں اسمگل شدہ موبائل فونز اور 13 نان کسٹم پیڈ (NCP) گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں، جن کی مجموعی مالیت 11 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے۔

تمام ضبط شدہ سامان سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ کسٹمز ایکٹ 1969 کی متعلقہ دفعات کے تحت مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے