پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ سے ناصرف مفت علاج بلکہ ادویات کی فراہمی بھی شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے صوبے کے عوام کیلئے بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ ہے، صحت کارڈ سے علاج کیساتھ ساتھ ادویات بھی مفت ملیں گی، صوبائی حکومت نے شوگر، امراض قلب، دیگر دائمی بیماریوں کی ادویات صحت کارڈ سے مفت فراہمی کافیصلہ کیاہے۔ڈائریکٹر صحت کارڈ نے کہاکہ شہری جان بچانے والی ادویات صحت کارڈ سے باآسانی لے سکیں گے،خیبرپختونخوا میں مفت ادویات کاسلسلہ جلد شروع کیا جائے گا،ان کاکہناتھا کہ ہیلتھ کارڈ سے مفت ادویات کا آغاز پہلے مرحلے میں 4 اضلاع سے شروع کیا جائے گا۔
صحت کارڈ سےصرف علاج ہی نہیں بلکہ ، ادویات بھی مفت ملا کریں گی
ضرور پڑھنا
تبصرے