25.5 C
Islamabad
اتوار, ستمبر 8, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةحالات حاضرہپیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی سیکرٹری صحت سپیشلائزڈ سے...

پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی سیکرٹری صحت سپیشلائزڈ سے ملاقات

لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد نے صوبائی صدر محمد ارشد بٹ کی قیادت میں سیکرٹری صحت سپیشلائزڈ احمد جاوید قاضی سے ملاقات کی۔ چارج سنبھالنے پر مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا۔ وفد نے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کو مطالبات پر مشتمل ایجنڈا بھی پیش کیا۔ جس میں ورک چارج اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے سمیت دیگر مطالبات سے آگاہ کیا گیا جس پر سیکرٹری صحت سپیشلائزڈ نے یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے مطالبات و مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے وفد نے سیکرٹری صحت سپیشلائزڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ اور خدمت میں کسی قسم کی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔ وفد میں چودھری تصدیق حسین، رانا گلزار، رانا عرفان، فیاض، محمد ندیم، رفیق مسیح، میاں مجید، رفیق چشتی، شوکت بھگت، خالد اعمانوئیل، حافظ سجاد، ماجد مسیح اور نذر عباس شامل تھے۔

ضرور پڑھنا

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا