38.4 C
Islamabad
ہفتہ, جولائی 27, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةحالات حاضرہبریسٹ کینسر کی شرح پاکستان میں سب سے زیادہ ہے،ہر سال 8...

بریسٹ کینسر کی شرح پاکستان میں سب سے زیادہ ہے،ہر سال 8 سے 10 ہزار خواتین کینسر میں مبتلا پائی جاتی ہے

پنجاب میں بریسٹ کینسر کی مریض خواتین کا مفت علاج کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے روش کمپنی کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دی گئی کہ پاکستان میں بریسٹ کینسر کی شرح سب سے زیادہ ہے،ہر سال 8 سے 10 ہزار خواتین کینسر میں مبتلا پائی جاتی ہے۔

وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ نے پراجیکٹ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بریسٹ کینسر کی مریض خواتین کا مفت علاج ہوگا اور روش کمپنی کینسر کی مریض خواتین کے مفت علاج میں معاونت کریگی۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ بڑے اسپتالوں میں بریسٹ کینسر کے علاج کیلئے سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں گے اور سرکاری اسپتالوں میں بریسٹ کینسر سے بچاؤ اور تشخیص کیلئے خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نجی شعبے کے اشتراک سے 37ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ٹریننگ دی جارہی ہے۔ خواتین میں کینسر کی تشخیص کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز بھرپور کردار ادا کرسکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی اسٹیج پر کینسر تشخیص ہونے پر مریض کا مفت علاج ہوگا اور پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا مریضوں کو بھی علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔

وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ نے روش کمپنی کو پنجاب میں پروڈکشن پلانٹ لگانے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ 10 سال کیلئے ٹیکس فری زون قائداعظم بزنس پارک میں پلانٹ لگائیں۔

پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ روشن کمپنی پنجاب میں پروڈکشن شروع کرے اور ہر ممکن تعاون کریں گے۔

اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر روش حفصہ شمسی نے کہا کہ پنجاب کے ہیلتھ کیئر سسٹم میں مثبت تبدیلی دیکھنے کو آرہی ہے۔

حفصہ شمسی نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کا پنجاب میں عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا مشن قابل تحسین ہے۔

ضرور پڑھنا

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا