12 C
Islamabad
اتوار, دسمبر 8, 2024

ضرور پڑھنا

تبصرے

الرئيسيةحالات حاضرہکمشنرراولپنڈی کا راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام دوسرے پنڈی فوڈ فسٹ (فوڈ...

کمشنرراولپنڈی کا راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام دوسرے پنڈی فوڈ فسٹ (فوڈ میلہ)کا افتتاح

فوڈ فیسٹول کے انعقاد کا مقصد روایتی اور علاقائی کھانوں کا فروغ, نئے ذائقے متعارف کرانا اور ایس ایم ایز کی ترقی کے لیے انٹرپرینیورز کو موقع دینا ہے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) کمشنر راولپنڈی ثاقب منان نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام دوسرے پنڈی فوڈ فسٹ (فوڈ میلہ)کا افتتاح کیا، چیرمین آرڈی اے طاراق مرتضی بھی ان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر صدر چیمبر ثاقب رفیق، گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر محمد حمزہ سروش، نائب صدر فیصل شہزاد، سابق صدور،چیئرمین بلال مقبول، انجمن تاجران کے نمائندے، ایگزیکٹو ممبران، سٹال مالکان اور شہری بھی موجود تھے، کمشنر نے مخلتف سٹالز کا دورہ کیا اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ شہر میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے انعقاد پر راولپنڈی چیمبر کی کاوشوں کو سراہا راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ثاقب رفیق نے بتایا  کہ فوڈ فیسٹول کے انعقاد کا مقصد روایتی اور علاقائی کھانوں کا فروغ, نئے ذائقے متعارف کرانا اور ایس ایم ایز کی ترقی کے لیے  انٹرپرینیورز  کو موقع دینا ہے ِ، ایس ایم ایز کی ایک بڑی تعداد فوڈ کے کاروبار سے وابستہ ہے،  تین روزہ میلے میں مختلف انواع  کے کھانوں کے پچاس سے زائد سٹالز لگائے جائیں گے۔مقامی، دیسی، اور علاقائی ذائقوں کے ساتھ کانٹینٹل، فاسٹ فوڈ، بار بی کیو سمیت بیکری فوڈز کے بھی سٹالز ہوں گے، ویمن انٹرپرینیورز جو فوڈ کے بزنس سے وابستہ ہیں انہیں اپنا برینڈ لانچ کرنے کا بھی موقع دیا جا رہاہے,۔

چیئرمین فیسٹول بلال مقبول نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر یہ ایونٹ دوسری مرتبہ کرنے جا رہا ہے، پچھلے سال ہمیں اچھا فیڈبیک ملا،۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فوڈ فیسٹول کے موقع پر فیملیز کی تفریح کے لئے  شام کومیوزیکل ایوننگ  اور بچوں کے لیے کڈز کارنیوال کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، فیسٹول کے آخری روز کرکٹ میچ بھی بڑی سکرین پر دیکھایا جائے گا

ضرور پڑھنا

LEAVE A REPLY

براہ کرم اپنا تبصرہ درج کریں۔
من فضلك ادخل اسمك هنا